ترک یرغمالی انقرہ پہنچ گئے

وزیر اعظم داؤد اولو باقو کے دورے کو ادھوار چھوڑتے ہوئے شانلی عرفا پہنچ گئے جہاں انہوں نے داعش کے ہاتھوں سے رہائی پانے والے ترک یرغمالیوں سے ملاقات کی

132928
 ترک یرغمالی انقرہ پہنچ گئے

وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے داعش کی طرف سے یرغمال بنائے گئے ترک شہریوں سے ملاقات کی خاطر باقو میں اپنی مصروفیات کو منسوخ کرتے ہوئے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے شانلی عرفا تشریف لے گئے۔
وزیر اعظم داؤد اولو کو دارالحکومت باقو کے بین الاقوامی حیدر علی یف ہوائی اڈے سے ترکی کے باقو میں سفیر اسماعیل الپیر جوشکن نے رخصت کیا۔
وزیر اعظم اپنی اہلیہ سارے داؤد اولو، نائب وزیر اعظم یالچن آق داع اور وزیر تعلیم نبی آوجی کے ہمراہ شانلی عرفا پہنچے۔
اور انہوں نے داعش کے قبضے سے نجات پاتے ہوئے شانلی عرفا پہنچنے والے ترک یرغمالیوں سے ہوائی اڈے پر ملاقات کی۔
اس کے بعد رہائی پانے والے یرغمالیوں کے ہمراہ وزیر اعظم داؤد اولو انقرہ پہنچ گئے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں