شامی مہاجرین کی ترکی آمد جاری

شانلی عرفا کے گورنر عزت الدین کوچک نے بتایا ہے کہ اب تک شام سے ترکی آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد تیس ہزار تک جا پہنچی ہے

132817
شامی مہاجرین کی ترکی آمد جاری

داعش کے حملوں سے فرار ہونے والے شامی باشندوں کی ترکی میں پناہ لینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شانلی عرفا کے گورنر عزت الدین کوچک نے بتایا ہے کہ اب تک شام سے ترکی آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد تیس ہزار تک جا پہنچی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان شامی مہاجرین کے قیام کےلیے بیس ہزار افراد کی گنجائش کی حامل ایک خیمہ بستی قائم کی جا رہی ہے۔
ترک ہلالِ احمر نے بھی ان مہاجرین کو پانی اور ضروری غذائی اشیا فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں