وزیر اعظم داؤد اولو کی صدر الہام علی یف سے ملاقات

ترکی اور آذربائیجان صدیوں سے ایک دوسرے سے تعاون کرنے والے دو برادر ملک ہیں۔ہم اپنے مستقبل کی ملک جل کر نشاط کر رہے ہیں:علی یف

131816
وزیر اعظم داؤد اولو کی صدر الہام علی یف سے ملاقات

وزیر اعظم احمد داؤد اولو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے بعد اب آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں۔
آذربائیجان پہنچنے پر باقو حیدر علی یف ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم عابد شریف اوف نے ترک وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم احمد دادؤاولو نے آج حیدر علی یف کے مزار اور باقو اور ترک قبرستانِ شہدا کی زیارت کی۔
داؤد اولو نے صدرِ آذربائیجان الہام علی یف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ" ترکی ۔ آذربائیجان تعلقات میں حالیہ 10 تا 12 برسوں میں اہم سطح کی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ہم نے مشترکہ طور پر کئی ایک منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔جو کہ نہ صرف دونوں ملکوں کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
دونوں برادر ملکوں کے باہمی مضبوط روابط پر زور دینے والے علی یف نے کہا کہ" ترکی اور آذربائیجان صدیوں سے ایک دوسرے سے تعاون کرنے والے دو برادر ملک ہیں۔ہم اپنے مستقبل کی ملک جل کر نشاط کر رہے ہیں۔ اور ہمارے سیاسی تعلقات میں ہر گزرتے دن پختگی آتی جا رہی ہے۔"
داؤد اولو بعد میں باقو میں ترک ہائی اسکول کا دورہ بھی کریں گے۔
وہ بعد ازاں آذربائیجان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اوکتائے اسدوف اور وزیر اعظم آرتور رسیزادے سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم داؤد اولو کے دورہ آذربائیجان میں نائب وزیر اعظم یالچن آک دوان ، وزیر توانائی و قدرتی وسائل تانر یلدز اور وزیر تعلیم نبی آوجی ہمراہی کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں