ترکی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

16 ملین سے زائد طلباء و طالبات تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کر رہے ہیں

125997
ترکی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ترکی میں تین ماہ کی تعطیلات کے بعد آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو جانے والے طلباء و طالبات کی تعداد16 ملین چار لاکھ 873 ہے۔
جن میں سے ایک ملین 65 ہزار کنڈر گارٹن، 5 ملین 6 لاکھ 45 ہزار پرائمری ، 5 ملین 90 ہزار مڈل اور 4 ملین چھ لاکھ ہائی اسکولوں اور کالجز کے طلباء ہیں۔
قومی وزارت تعلیم کے اعلان کے مطابق نئے تعلیمی سال کا پہلا سمسٹر آج سے شروع ہوتے ہوئے 23 جنوری کو ختم ہو گا اور دوسرا سمسٹر 9 فروری سے شروع ہوتے ہوئے 12 جون سن 2015 کو ختم ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں