ریڈ کراس کے سربراہ پیٹر ماوریر کا دورہ ترکی

ترکی کی ہلال احمر کی دعوت پر 27 سال کے طویل عرصے کے بعد ریڈ کراس کی عالمی تنظیم کے سربراہ ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔ ریڈ کراس کے صدر پیٹر ماوریر ، ترکی کی ہلال احمر کے سربراہ لطفی آقار کے ہمراہ غازی انتیپ کے دورے پرتشریف لے گئے ہیں جہاں انہوں نے مہاجرین کے کیمپ کا جائزہ لیا

122861
ریڈ کراس  کے سربراہ پیٹر ماوریر کا دورہ ترکی

ترکی کی ہلال احمر کی دعوت پر 27 سال کے طویل عرصے کے بعد ریڈ کراس کی عالمی تنظیم کے سربراہ ترکی کے دورے پر تشریف لائے ہیں۔
ریڈ کراس کے صدر پیٹر ماوریر ، ترکی کی ہلال احمر کے سربراہ لطفی آقار کے ہمراہ غازی انتیپ کے دورے پرتشریف لے گئے ہیں جہاں انہوں نے مہاجرین کے کیمپ کا جائزہ لیا۔
پیٹر ماوریر کیمپ میں فراہم کی جانے والی خدمات سے بڑے متاثر ہوئے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ ترکی کی ہلال احمر کے ساتھ مزید تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اس سلسلے میں بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کی ہلال احمر کی جدید طرز کے طریقہ کار اور کاروائیوں سے بڑے متاثر ہوئے ہیں۔
اس موقع پر ترکی کی ہلال احمد کے سربراہ آقار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی ہلال احمر آئندہ ریڈ کراس کے ساتھ بڑی اہم آہنگی کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں