ترک قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

اجلاس میں بیگ مسودہ قانون پر بحث کے بعد اس کی منظوری لینے کی کوشش کی جائیگی

117990
ترک قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس

ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی بیگ مسودہ قانون کے لیے آج اپنا ہنگامی اجلاس منعقد کر رہی ہے۔
مجموعی طور پر 148 نکات پر مشتمل نئے عمل درآمد میں سے 126 نکات کی پہلے ہی سے منظوری حاصل کی جا چکی ہے۔
یہ مسودہ، کان کنوں کے لیے بہتر شرائط، سرکاری وصولیوں کی از سر نو تشکیل اور اساتذہ کی تعیناتی کی طرح کے نئے قوانین پر مبنی ہے۔
قومی اسمبلی اس مسودے کی منظوری کے بعد تفتیش کو خفیہ رکھنے کے معاملے میں وکلاء کے دستاویز اور معلومات تک رسائی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والی واحد شق پر ترک فوجداری قانون میں ترمیم کے حوالے سے ایک بل پر بحث کی جائیگی۔
قومی اسمبلی دس ستمبر سے یکم اکتوبر تک اپنے امور کو بند رکھے گی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں