ترکی کی نئی حکومت آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی

نئے حکومتی پروگرام پر بحث کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس پر رائے دہی حاصل کی جا رہی ہے

115986
ترکی کی نئی حکومت آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی

قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی باسٹھویں حکومت کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے یکجا ہو رہی ہے۔
نئی کابینہ کے حکومت پروگرام کو گزشتہ سوموار کو وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے پڑھ کر سنایا تھا۔
پرسوں یکجا ہونے والی جنرل کمیٹی نے اس پروگرام پر بحث و حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج رائے دہی کی جائیگی۔
سادہ اکثریت کی طرف سے اعتماد کا مظاہرہ کرنے کی صورت میں وزیر اعظم داؤد اولو سرکاری طور پر اپنے فرائض کا آغاز کر دیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں