ترکی کی افغانستان میں حملوں کی شدید مذمت

صوبہ غزنہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغانی عوام کے ساتھ قریبی تعاون و حمایت کا عندیہ دیا گیا ہے

114368
 ترکی کی افغانستان میں  حملوں کی شدید مذمت

ترکی نے افغانستان کے صوبہ غزنہ میں میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر ِ خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " ترکی، افغانستان کے صوبے غزنہ میں حکومتی دفتر پر ہونے والے مذموم دہشت گرد حملے کہ جس میں بیس کےقریب سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہلاک شدگان کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔
اعلامیہ میں اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی ہے کہ افغانی عوام نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود 5 اپریل سن 2014 کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لیتے ہوئے جمہوریت کے موضوع پر اپنے یقین اور خواہشات کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے۔
ہمیں پوری امید ہے کہ اس قسم کی دہشت گردانہ کاروائیاں اس پختہ یقین کو متاثر نہیں کر سکیں گی اور ترکی اس کٹھن دور میں برادر افغان عوام کے ساتھ قریبی تعاون و رابطے کو جاری رکھے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں