صد ایردوان کی نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت

آذربائیجان میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے برطانیہ تشریف لےگئے۔اجلاس کے پہلے روز انھوں نے جارجیا کے صدر جارج مرگلاشویلی، یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو ،بلغاریہ کے صدر روزن پلیونے لیف،فرانس کے صدر فرانسواں اولاند،اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے اور پرنس اف ویلیز چارلس کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے ۔

113265
 صد ایردوان کی نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت


صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے دورے کے دوران صدر الہام علی ییف کیساتھ ملاقات کی ۔ ان کے مذاکرات کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع توانائی کے شعبے میں اٹھائے جانے والےاقدامات سے متعلق تھا ۔سرکاری مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اپنے بھائیوں کو طاقتور بنتے دیکھ کر ہم مستقبل کو امید کیساتھ دیکھ سکتے ہیں ۔آذربائیجان میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے برطانیہ تشریف لےگئے۔اجلاس کے پہلے روز انھوں نے جارجیا کے صدر جارج مرگلاشویلی، یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو ،بلغاریہ کے صدر روزن پلیونے لیف،فرانس کے صدر فرانسواں اولاند،اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے اور پرنس اف ویلیز چارلس کیساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے ۔
وزیر دفاع عصمت یلماز اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں