ترکی نے F -16 طیارے پاکستان کے حوالے کر دیے

ترک ایرو سپیس انڈسٹریز میں تجدید کے عمل سے گزارے جانے والے ایف۔ 16 طیاروں کو ایک تقریب کے ساتھ پاک فوج کے حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے

112464
ترکی نے F -16 طیارے پاکستان کے حوالے  کر دیے

ترک ہوائی و خلائی صنعت تائی نے پاکستان ایف۔ 16 ماڈرنائزیشن پروگرام کے دائرہ عمل میں آخری چار طیاروں کو بھی پاک فضائیہ کے حوالے کر دیا ہے۔
اس منصوبے پر توساش اور پاکستانی وزارت دفاع کے درمیان سن 2009 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔
پروگرام کے دائرہ کار میں پاک فضائیہ کے 41 عدد ایف۔ 16 طیاروں کی آویونکس اور اسڑکچرل تجدید کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔
تجدید کے امور کے علاوہ توساش نے پاک فوج کے عملے کی بھی تعلیم وتربیت کرتے ہوئے پاکستان فضائیہ کی فنی قابلیت میں اضافے کی خدمات سر انجام دی ہیں۔
توساش ایرو سپیس انڈسٹریز کی انقرہ کی تحصیل قزان میں کل منعقدہ تقریب میں پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف لیفٹنٹ جنرل سہیل آمان، ترک فضائیہ کے چیف لیفٹنٹ جنرل مہمت شان ور سمیت کئی اعلی سطحی حکام نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں