صدر ایردوان دورہ آذربائیجان پر

ایردوان: دونوں ملکوں کے درمیان انتخابات کے بعد اعلی سطحی دوروں نے ایک روایتی ماہیت اختیار کر لی ہے

112438
صدر ایردوان دورہ آذربائیجان پر


صدر رجب طیب ایردوان آذربائیجان کا دورہ کر رہے ہیں۔
صدر ایردوان کے اس دورے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر دفاع عصمت یلماز اور وزیر توانائی و قدرتی وسائل ان کی ہمراہی کر رہے ہیں۔
جناب ایردوان مذاکرات کے دائرہ کار میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کے ساتھ بلمشافہ بات چیت کرنے کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔
بعد ازاں آذربائیجان اور ترک حکام کے مابین بین الاوفود مذاکرات ہوں گے۔
ترک صدر آخر میں باکو میں ترک شہدا کے قبرستان کی زیارت کریں گے۔
جناب ایردوان نے آذربائیجان روانگی سے پیشتر ایسن بوعا ہوائی اڈے پر اپنے بیان میں کہا کہ ترکی اور آذربائیجان میں ہونے والے انتخابات کے بعد اعلی سطحی پہلے سرکاری دورے ان دونوں ملکوں کے درمیان اب ایک ریت بن چکے ہیں۔
انہوں نے صدر الہام علی یف کی دعوت پر برادر ملک آذربائیجان کا دورہ کرنے پر اپنی ممنونیت اور مسرت کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ صدر علی یف کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے حامل معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں