میدویدو کی طرف سے داؤد اولو کو مبارکباد

مجھے یقین ہے کہ تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، سائنسی، تکنیکی ، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں فروغ پائیں گے:دمتری میدویدو

112670
میدویدو کی طرف سے داؤد اولو کو مبارکباد

روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدو نے وزارت اعظمٰی کے عہدے پر فائز ہونے کی وجہ سے داؤد اولو کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
روس کی وزارت اعظمیٰ کی سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ اس تہنیتی پیغام میں میدویدو نے کہا ہے کہ "میں، داؤد اولو کی وزارت اعظمیٰ میں ترکی کی نئی حکومت اور دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہوں"۔
میدویدو نے کہا ہے کہ" روایتی دوستانہ تعلقات اور وسیع پیمانے کا تعاون ترکی اور روس کو ایک دوسرے سے وابستہ کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری، سائنسی، تکنیکی ، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں فروغ پائیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں