کابینہ کے اجلاس میں سربراہان کے نئے عہدوں کی تقرری

نائب وزیر اعظم بلند آرنچ نے نو منتخب نائب وزراء اعظم سے منلسک اداروں کی فہرست کا اعلان کیا ہے

110798
کابینہ کے اجلاس میں سربراہان کے نئے عہدوں کی تقرری

احمد داؤد اولو کی قیادت میں ترکی کی 62 ویں حکومت کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہواہے۔
اجلاس میں نائب وزراء کے فرائض کا تعین کیا گیا ۔
نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان بلند آرنچ نے اجلاس کے اختتام پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کی سیکریٹریٹ، خفیہ سروس کی سیکریٹریٹ، محکمہ مذہبی امور، ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر، ترکی سرمایہ کاری، تعاون اور تعاون ایجنسی کو وزیر اعظم داؤد اولو سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس اعلان کے مطابق نائب وزیر اعظم یالچن آق دوآن کو قومی اسمبلی کے ساتھ تعلقات، پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سےا داروں اور تنظیموں، نشریات و اطلاعات کی ڈائریکٹریٹ جنرل، اناطولیہ ایجنسی کی ڈائریکٹریٹ جنرل، ٹی آرٹی ڈائریکٹریٹ جنرل اور ریڈیو ٹیلی ویژن اعلی ادارے سے وابستہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں آرنچ کو حکومتی ترجمان کے عہدے پر فائز رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جبکہ اقتصادی امور کے جنرل کوآرڈینٹر کے عہدے پر پہلے کی طرح علی بابا جان ہی فائز رہیں گے۔
نائب وزیر اعظم نعمان کرتولموش کو تہذیبوں کے اتحاد منصوبے، اتاترک، لسان، تاریخ کے اعلی ادارے ، بیرون ملک ترک تارکین وطن اور ترک برادری ادارے اور ہنگامی امور کے محکمہ کے امور سونپے گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں