صدر ایردوان کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہ

صدر ایردوان کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے جائیں گے اور اس کے بعد آذربائیجان کا دورہ کریں گے

109552
صدر ایردوان کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہ

ترکی کے 12 ویں صدر رجب طیب ایردوان اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
صدر ایردوان کل شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے جائیں گے اور اس کے بعد آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
وزارت اعظمیٰ کے دور میں انہوں نے ان ممالک کے متعدد دورے کئے لیکن صدر کی حیثیت سے یہ ان کے پہلے دورے ہوں گے۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے دورے کے دوران وہ ترک سیاست دان ڈاکٹر فاضل کیوچک اور بانی صدر رؤف دینکتاش کی قبروں پر بھی حاضری دیں گے۔
اپنی مصروفیات کے دوران وہ اپنے ہم منصب درویش ایر اوعلو کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر اعظم اوعوز کان یورگان جی اوعلو اور اسمبلی کی اسپیکر سیبل سیبر کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
تین ستمبر کو وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو تشریف لے جائیں گے جہاں وہ صدر الہام علی ایف کے ساتھ توانائی اور اس کی ترسیل کے منصوبوں کی تفصیلات پر بات چیت کریں گے۔
آذربائیجان میں وہ ترکی اور یورپ تک قدرتی گیس کی ترسیل کے لئے شاہ دینیز پروجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں