امریکی وزیر دفاع کا دورہ ترکی

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا ہے کہ ہیگل چار تا پانچ ستمبر کے دوران ویلز میں منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد جارجیا اور ترکی کا دورہ کریں گے

108139
امریکی وزیر دفاع کا دورہ ترکی

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا ہے کہ ہیگل چار تا پانچ ستمبر کے دوران ویلز میں منعقد ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد جارجیا اور ترکی کا دورہ کریں گے۔
کربی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے کہ جس کے عراق اور شام سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں داعش کی سرگرمیوں اور علاقے کو در پیش خطرات پر امریکہ کو تشویش لاحق ہے۔
کربی نے مزید کہا کہ امریکہ، نئے صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکی کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں