30 اگست یوم ظفرپر سربراہان کے پیغامات

صدر ایردوان سمیت تمام تر سرکاری سربراہان نے ملک و قوم کی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت حاصل کردہ فتوحات کا ذکر کیا اور ترک قوم کی عظمت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی

108261
30 اگست یوم ظفرپر سربراہان کے پیغامات

سربراہان نے یوم ظفر کے موقع پر اپنے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان کاکہنا تھا کہ تیس اگست یوم ظفر تمام تر رکاوٹوں کو اتحاد و یکجہتی کی بدولت دور کرنے والی ترک ملت کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لحاظ سے بڑا اہم مفہوم رکھتا ہے۔
صدر ایردوان نے 30 اگست یوم ظفر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ " ترک قوم کی طرف سے اسی عزم کو جاری رکھنے کی وساطت سے ہم نے تمام تر نگران زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے، اب ہم کل کی فکر نہ ہونے والے ملک میں زندگی بسر کرنے کے وقار کی حامل ایک قوم ہیں۔"
اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "تاریخ بھر کے دوران عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے والی ہماری قوم نے اپنے وجود کا تحفظ کرنے کی خاطر تمام تر مظلوم اقوام کے لیے مثالی حیثیت رکھنے والی جدوجہدوں پر اپنی مہر ثبت کی ہے ا ور اسیری کو مسترد کرتے ہوئے عالمی اقوام کے درمیان ایک با وقار مقام حاصل کیا ہے۔"
جبکہ وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے پیغام میں کہا ہے کہ"ہم ، ہمارے آباؤ اجداد سے حاصل کردہ الہام اور ہیجان کے ساتھ کسی قسم کی تفریق بازی کیے بغیر ہم وطنوں کے درمیان اور ہمارے خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطر بر سر پیکار ہیں۔"
جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو نے بھی کہا ہے کہ"دین، لسان، نسل اور مذہب کی تفریق کیے بغیر عوامی گیتوں کی ہمراہی میں موج در موج دشمن پر چڑھائی کرنے والی آزادی فوج نے قابض دشمن کو وطن سے مار بگایا اور یہ پیغام دیا کہ ہماری آزادی و یکجہتی پر بری نظریں گاڑنے والوں کو سخت ترین جواب دیا جائیگا۔"
مسلح افواج کےسربراہ نجدت اوزیل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "30 اگست ، عظیم سرکاری شخصیت، منفرد کمانڈر اور قائد اتاترک کی زیر قیادت ترک فوجوں کا قابض قوتوں کے خلاف کسی داستان کی ماہیت اختیار کرنے والا ایک تاریخی دن ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں