احمد داود اولو جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے نئے چیرمین منتخب

ہر مسئلے کا حل سیاست ہے اور مسئلے کے حل کا پلیٹ فورم ترکی کی قومی اسمبلی ہے۔ اب اس کے علاوہ کوئی راستہ ، کوئی طریقہ ترکی کے لئے موضوع بحث بھی نہیں ہو سکتا ۔ اب سیاست اپنی ڈگر پر چڑھ چکی ہے: ایردوان

106171
احمد داود اولو جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے نئے چیرمین منتخب

تیرہ سال قبل قائم ہونے والی انصاف و ترقی پارٹی کے دوسرے چئیر مین وزیر خارجہ احمد داود اوعلو ہیں۔
انقرہ ارینا اسپورٹس کمپلیکس میں واحد ایجنڈے کے ساتھ انصاف و ترقی پارٹی کا پہلا ہنگامی گرینڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی چئیر مین کے لئے رائے شماری کروائی گئی۔
پارٹی اراکین کی پُر جوش تالیوں میں پارٹی کے پہلے چئیر مین رجب طیب ایردوان اور داود اولو ہزاروں مدوعین سے بھرے کمپلیکس میں داخل ہوئے۔
وزیر اعظم ایردوان نے پارٹی چئیر مین کی حیثیت سے آخری دفعہ پارٹی اراکین سے خطاب کیا۔
ایردوان نے کہا کہ "آج ایک نیا دن ہے ۔ یہ ترکی کا اپنی اصل کی طرف پلٹنے کا دن ہے۔ آج ترکی کا مستقبل ہمیشہ سے زیادہ روشن ہے"۔
انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل سیاست ہے اور مسئلے کے حل کا پلیٹ فورم ترکی کی قومی اسمبلی ہے۔ اب اس کے علاوہ کوئی راستہ ، کوئی طریقہ ترکی کے لئے موضوع بحث بھی نہیں ہو سکتا ۔ اب سیاست اپنی ڈگر پر چڑھ چکی ہے"۔
احمد داود اوعلو کو ایک ہزار 245 ممبران کے دستخطوں سے پارٹی چئیر مین امیدوار منتخب کیا گیا تھا۔
پہلا دستخط وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کیا۔
رائے شماری سے پہلے داود اولو نے پارٹی اراکین سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ "یہ کوئی الوداعی اجلاس نہیں ہے بلکہ جناب رجب طیب ایردوان کے لئے ایک وفا کا اجلاس ہے"۔
داود اولو کے خطاب کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا گیا۔
اور احمد داود اولو ایک ہزار 382 ووٹوں کے ساتھ جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹیکے دوسرے چئیر مین منتخب ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں