فتح ملازگیرت کی 943 ویں سالگرہ

انقرہ میں 1071 مورخین کی شراکت سے اس سالگرہ کی مناسبت سے ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا ہے

103600
فتح ملازگیرت کی 943 ویں سالگرہ

فتح ملازگیرت کی بدولت اناطولیہ کے ایک ترک وطن ہونے کو تاریخ کے صفحات میں سنہری حروف سے قلم بند کیا گیا ہے۔
الپ ارسلان کی زیر کمان کی ہیرو فوج نے آج سے ٹھیک 943 برس قبل ایک بے نظیر فتح پر اپنی مہر ثبت کی تھی۔
اس موقع کی مناسبت سے ترکی کے 81 اضلاع سے 1071 مورخین کل انقرہ میں ملازگیرت ورک شاپ میں یکجا ہوئے۔
نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت کے زیر ِاہتمام منعقدہ ورک شاپ میں فتح ملازگیرت کے ترکوں کی پیش قدمی کے حوالے سے اہم ترین فتوحات میں سے ایک ہونے پر زور دیا گیا۔
ملازگیرت میدانی جنگ کی 943 ویں سالانہ یاد کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا ئیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں