ہم اسلام کے ساتھ بھی امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں: سیگمار گیبریل

عبادگاہوں پر حملہ اصل میں معاشرے کے دل پر حملے کا مفہوم رکھتا ہے، یہاں ہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں: گیبریل

101387
ہم اسلام کے ساتھ بھی امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں: سیگمار گیبریل

جرمنی کے وائس چانسلر سیگمار گیبریل نے برلن میں لوٹ مار کا نشانہ بننے والی مولانا جامع مسجد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گیبریل نے کہا کہ تمام ادیان کی طرح ہم اسلام کے ساتھ بھی امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے جرمنی میں ترکوں کے اکثریتی علاقے کروزبرگ میں مسجد پر حملے کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ عبادگاہوں پر حملہ اصل میں معاشرے کے دل پر حملے کا مفہوم رکھتا ہے، یہاں ہم یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم امن کے ساتھ رہنے کے خواہش مند ہیں۔
تاہم جرمن اسلامی کونسل کے سربراہ علی کزل کھایا نے جرمن سیاستدانوں سے حملہ آوروں سے جوابدہی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ "عبادت گاہوں پر حملہ تمام عقائد پر حملے کا مفہوم رکھتا ہے، وائس چانسلر سیگمار گیبریل کی آمد نے ہمارے اندیشوں اور تکلیف کو کسی قدر کم کیا ہے ، ہمیں اُمید دلائی ہے لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ سیاست دان زیادہ سنجیدہ سطح کی تدابیر اختیار کریں گےا ور اس نوعیت کے واقعات کا سدّباب کریں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں