جرمن خفیہ ایجنسی کی یہ حرکت قابلِ قبول نہیں ۔اعلی

وزیر داخلہ افقان اعلی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران کہا کہ جرمن خفیہ ایجنسی کی طرف سے حکومت ترکی کی اعلی شخصیات کے فون سننے کا معاملہ ناقابلِ قبول ہے

98460
جرمن خفیہ ایجنسی  کی یہ حرکت قابلِ قبول نہیں ۔اعلی

وزیر داخلہ افقان اعلی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران حالاتِ حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے۔
اعلی نے کہا کہ جرمن خفیہ ایجنسی کی طرف سے حکومت ترکی کی اعلی شخصیات کے فون سننے کا معاملہ ناقابلِ قبول ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ موضوع ایک ناخوشگوار عمل ہے کہ جس کے بعد ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کاقان فیدان اور جرمن خفیہ ایجنسی کے شعبہ خبر رسانی کے سربراہ ارنسٹ اوہرلا و کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے دیار بکر کی تحصیل لیجہ میں رونما ہونے والے واقعات کو کھلم کھلا اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا ۔
ا نہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے جاری مذکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف حکومت اپنی کوششیں صرف کر رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں