مزید 4 ہزار کارٹن کی انسانی امدادغزہ پہنچا دی گئی

ترکی کے آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکٹریٹ AFAD کی طرف سے یہ امداد، یومِ عالمی انسانی امداد کے موقع پر غزہ بھیجی گئی ہے

97493
مزید 4 ہزار کارٹن کی انسانی امدادغزہ پہنچا دی گئی

ترکی نے خوراک کے مزید 4 ہزار کارٹن کی انسانی امدادغزہ پہنچائی ہے۔
ترکی کے آفات و ہنگامی حالات کی ڈائریکٹریٹ AFAD کی طرف سے یہ امداد، یومِ عالمی انسانی امداد کے موقع پر غزہ بھیجی گئی ہے۔
امدادی پیکٹوں میں مچھلی، بھنا گوشت، لوبیا، دلیہ، پھلوں کا جوس، چائے، چینی، حلوہ، بسکٹ اور خشک دودھ جیسی خوراک کے ڈبے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ AFAD 11 اگست کو غزہ کے لئے انسانی امدادی کوریڈور کھولا اور اس وقت سے اب تک انسانی امداد کے 11 ہزار کارٹن غزہ بھیجے جا چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں