ایشیا۔پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے نمائندوں کا اجلاس

ایشیا ۔پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے نیوز گروپ کا اجلاس ٹی آر ٹی کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

94733
ایشیا۔پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے نمائندوں کا اجلاس

ایشیا ۔پیسیفک ممالک کےمختلف ٹیلی ویژن چینلز کے نمائندے استنبول میں یکجا ہو ئے۔
ایشیا ۔پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے نیوز گروپ کا اجلاس ٹی آر ٹی کی میزبانی میں استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔
ٹی آر ٹی نیوز اینڈ اسپورٹس چینل کے سربراہ نصوحی گُن گور نے اجلاس کے موقع پر حاضرین کو بتایا کہ ٹی آر ٹی عالمی آبادی کے تین چوتھائی حصے تک رسائی حاصل کر چکا ہے۔
مذکورہ یونین کے سیکریٹری جنرل جواد موٹاگی نے بھی ٹی آر ٹی کی کارکردگی کو سراہتےہوئے کہا کہ عالمی نشریاتی شعبے میں نئے منصوبے ضرور متعارف کروائیں جائیں گے۔
سن انیس سو چونسٹھ میں قائم ہونے والی اس یونین کے تریسٹھ ممالک میں تقریباً دو سو پچپن رکن نشریاتی ادارے موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں