پاکستان میں لانگ مارچ شروع
طاہر القادری کا قافلہ آگے آگے ہے تو عمران خان کا قافلہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب مارچ کے شرکا ءماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوئے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جو موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سوار پارٹی پرچم اٹھائے نعرے بلند کرتے ہوئے پیش قدمی کر رہے ہیں۔
لانگ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک کثیر تعداد کا مشاہدہ ہور ہا ہے۔ طاہرالقادری کا لانگ مارچ روکنے کے لیے پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو ماڈل ٹاؤن میں تعینات کیا گیا تھا تاہم عوامی تحریک کی جانب سے پر امن مارچ کی یقین دہانی کے بعد حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پولیس کو رکاوٹیں کھڑی نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا جس دوران مسلم لیگ (ق) کا قافلہ بھی مارچ میں شامل ہوگا جبکہ اس دوران مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے بھی مارچ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اسلام آباد پہنچنے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کریں گے جبکہ مارچ کے دوران طاہرالقادری کارکنوں کو متحرک رکھنے کے لیے ان سے خطاب بھی کریں گے۔
طاہر القادری نے کہا کہ انقلاب مکمل طور پر پر امن اور جمہوری ہوگا جس کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نجات دلائیں گے، بے گھر افراد کو گھر فراہم کئے جائیں گے، عوام کو کھانے پینے کی اشیاء آدھی قیمت پر فراہم کی جائیں گی، ہر فرد کو روز گار فراہم کیا جائے گا، بچوں کے لئے مفت تعلیم ضروری ہوگی، عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف مہیا کیاجائے گا، انتخابی اصلاحات کی جائیں گی، کسانوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں گے، امیر اور غریب میں فرق ختم کرکے تمام افراد کو برابری کی سطح پر حقوق فراہم کئے جائیں گے، ہر سطح پر احتساب ہو گا اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی