مالکی کے اقدامات اقتدار پر قبضے کی کاروائیاں ہیں: داؤد اوعلو

مالکی کا وزارت اعظمیٰ کے عہدے پر اصرار اور پرذیڈنٹ ہاؤس کا محاصرہ اقتدار پر قبضے کی کاروائیاں ہیں: داؤد اوعلو

86904
مالکی کے اقدامات اقتدار پر قبضے کی کاروائیاں ہیں: داؤد اوعلو

عراق میں انتخابات کے بعد شروع ہونے والا عمل ایک افراتفری میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوعلو نے نوری المالکی کے پریذیڈنٹ ہاؤس کا محاصرہ کرنے کو حکومت پرقبضے کا اقدام قرار دیاہے۔
داؤد اوعلو نے کہا ہے کہ "مالکی کا وزارت اعظمٰی کے لئے اصرار کرنے، تمام فریقین کے مطالبات کے باوجود اس عہدے سے پیچھے نہ ہٹنے اور خاص طور پر صدر فرات معصوم کے پریذیڈنٹ ہاؤس کا محاصرہ کرنے جیسی کاروائیاں کھلے الفاظ میں قبضے سے مشابہہ اقدام ہیں"۔
داؤد اوعلو نے کہا کہ "اس سے قبل بھی سُنّی رہنماؤں کے خلاف اس سے مشابہہ اقدامات کئے جانے کی وجہ سے عراق کو بڑے پیمانے پر عدم استحکام کا سامنا ہوا تھا۔یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔عراق میں اس وقت ایک فعال پارلیمنٹ اور اپنے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے پُرعزم صدر موجود ہے۔ ترکی کی حیثیت سے ہم ایک جائز سیاسی حکومت کے ساتھ ہیں اور اس سیاسی حکومت کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہر طرح کے عملی اقدام کو واضح الفاظ میں رد کرتے اور اس کی مذّمت کرتے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں