ترکی اور ایران باہمی تجارت کو فروغ دیں گے

ایرانی وزیر تجارت و صنعت نے دورہ ترکی کے دوران اقتصادی امور کے وزیر نہات زیبک چی کے ساتھ باہمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے اہم پیغام دیا ہے

83195
ترکی اور ایران باہمی تجارت کو فروغ دیں گے

وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے کل ایران کے صنعتی، معدنی اور تجارتی امور کے وزیر محمد رضا نماٹز زادے سے ایک اموری کھانے پر ملاقات کی ہے۔
کھانے سے پیشتر بند کمرے میں ہونے والے دو طرفہ مذاکرات میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں آگاہی کروانے والے زیب کچی نے کہا کہ ایران اور ترکی ایک دوسرے سے کبھی بھی جدا نہ ہونے والے دو ملک ہیں۔
نماٹزادے کے ہمراہ دونوں ملکوں کے باہمی تجارتی حجم کو 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کی خاطر ایک روڈ میپ وضع کیے جانے کی وضاحت کرنے والے زیبک چی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں آسانی لانے کے معاملے پر بھی مطابقت طے پا گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران ،ترکی کاایشیا کے وسیع جغرافیے کی طرف کھلنے والا ایک دروازہ ہے۔ اسی طرح ترکی بھی ایران کے لیے یورپ اور دنیا بھر کے ساتھ تجارت کے لیے اہم محل و وقوع کا حامل ہے۔
زیب چی نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیے جانے کے معاملات میں انتہائی سرعت کےساتھ فاصلہ طے کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں