صدر گل کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

صدر گل نے آج سب سے پہلے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل سے ملاقات کی

82286
صدر گل کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

صدر عبداللہ گل کا الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر گل نے آج سب سے پہلے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل سے ملاقات کی ۔
صدر گل کا اس موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹر میں استقبال کیا گیا بعد ازاں انہوں نے گارڈ آف اونر کا بھی معائنہ کیا ۔
ایک گھنٹے جاری اس ملاقات کے بعد صدر گل جنرل ہیڈ کوارٹر ز سے رخصت ہو گئے۔
جناب گل صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمیرتاش سے ترکی کی قومی اسمبلی میں ملاقات کریں گے ۔
صدر گل بعد ازاں قصرِ چانکایہ میں اربکان وقف کے صدر فاتح اربکان اور ترکی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان سے ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں