تعیناتیاں، ترقیاں اور ریٹائرمنٹیں،فوجی شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر

شوریٰ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے توقع سے ایک روز قبل صدر عبداللہ گل کی منظوری کے لئے پیش کئے گئے اور اس کے بعد انہیں رائے عامہ کے لئے شائع کر دیا گیا ہے

81112
تعیناتیاں، ترقیاں اور ریٹائرمنٹیں،فوجی شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت اعلٰی فوجی شوریٰ کا ماہِ اگست کا عمومی اجلاس کل ختم ہو گیا ہے ۔
شوریٰ کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے توقع سے ایک روز قبل صدر عبداللہ گل کی منظوری کے لئے پیش کئے گئے اور اس کے بعد انہیں رائے عامہ کے لئے شائع کر دیا گیا ہے۔
ایجئین آرمی کے کمانڈر جنرل عبداللہ آتائے کو جینڈرمیری کا ڈائریکٹر جنرل متعین کیا گیاہے۔
بّری فورسز کے ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈر جنرل صالح ذکی چولاک کو فرسٹ آرمی کمانڈر متعین کیا گیا ہے۔
سینتیس جرنیلوں اور ایڈمرلوں کو ایک درجہ اوپر اور 51 کرنلوں کو جرنیل اور ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دینے سے متعلق شوریٰ کا فیصلہ 30 اگست 2014 سے نافذ العمل ہو گا۔
چونتیس جرنیلوں اور ایڈمرلوں کی ملازمت کے دورانیے کو ایک سال بڑھا دیا گیاہے۔
اس کے علاوہ رواں سال میں رینک کی مدت پوری کرنے والے 41 جرنیل اور ایڈمرل کیڈرے نہ ہونے کی وجہ سے 30 اگست 2014 کو اور 2 جرنیل عمر کی حد پوری کرنے کی وجہ سے یکم ستمبر 2014 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں