صدارتی امیدواروں کے ٹی آرٹی کے چینلز سے خطابات

ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخابات کے لیے وضع کردہ شیڈول پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے

79288
صدارتی امیدواروں کے ٹی آرٹی کے چینلز سے خطابات

صدارتی انتخابات کے انعقاد میں اب ایک ہی ہفتہ باقی بچا ہے۔
امیدواروں نے انتخابی مہم کے دائرہ کار میں ٹی آرٹی کے چینلز سے عوام سے خطاب کیا۔
ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے صدارتی انتخابات کے لیے وضع کردہ شیڈول پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
امیدواروں کے خطابات کو قرعہ اندازی کے ذریعے باری باری نشر کیا گیا۔
جس کے مطابق اولین طور پر اکمل الدین احسان اولو، پھر رجب طیب ایردوان اور آخر میں صلاحتین دیمر تاش نے اپنا اپنا پروپیگنڈا کیا۔
احسان اولو نے اپنے خطاب کے اختتام پر قومی ترانے کے خالق مہمت عاکف ایرسوئے کی وصیت ہونے کی یاد دہانی کروائی اور جماعتوں کے درمیان تفریق کیے بغیر ہر کسی کے ساتھ مساوی فاصلے پر ہونے کا اظہار کیا۔
صدرارتی امیدوار وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ صدر کا عوام کی طرف سے منتخب کیا جانا جمہوری نظام کے طاقتور بننے اور قومی ارادے کے پوری طرح سامنے کا مفہوم رکھتا ہے۔
دیگر امیدوار دیمر تاش نے کہا ہے کہ وہ سماجی زندگی اور مساوات کی نمائندگی کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں