انتخابی مہم میدانوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی گرم

وزیر اعظم ایردوان کی انتخابی مہم میں سب سے زیادہ "ایردوان کے رضاکار" نامی پلیٹ فورم مرکزِ توجہ بن رہا ہے

79284
انتخابی مہم میدانوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر بھی گرم

ترک عوام صدر کے انتخاب کے لئے 10 اگست کو اپنے ووٹ کا استعمال کرے گی۔
صدارتی امیدوار، میدانوں میں جلوسوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا سے بھی پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم ایردوان کی انتخابی مہم میں سب سے زیادہ "ایردوان کے رضاکار" نامی پلیٹ فورم مرکزِ توجہ بن رہا ہے۔
مختصر وقت میں ایردوان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے 32 افراد رضا کار بن گئے ہیں اور ان رضاکاروں کے 55 فیصد کا تعلق انصاف و ترقی پارٹی سے نہیں ہے۔
رضاکاروں کی تعداد میں اضافے پر seninleyiz.com سائٹ کھل گئی ہے اور اس سائٹ کو انتخابی مہم کی سائٹ rte.com.tr کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
رضاکاروں کے پیغامات کو rte.com.tr پر موجود رضاکاروں کے حصے میں شئیر کیا جا رہا ہے۔
ایردوان کے رضاکاروں نے اپنے امکانات سے تیار کردہ 16 ہزار ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کر کے انتخابی مرحلے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو کی انٹر نیٹ سائٹ پر انتخابی جلوسوں اور تقریروں کے بارے میں وسیع معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
جبکہ صلاح الدین دیمیر تاش کی انٹر نیٹ سائٹ پر انتخابی مہم کی تصاویر اور ویڈیوز کو شئیر کیا گیا ہے۔
امیدوار ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات میں دئیے جانے والے اشتہارات کے ذریعے بھی اپنی مہم کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں