ترکی: واقعات کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے

سنکیانگ اوئی غور خود مختار علاقے میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق شفاف تحقیقات کروا ئی جائے اور واقعات کے سبب کی سنجیدہ سطح پر تفتیش کے بعد ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے

77727
ترکی: واقعات کے ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے

ترکی نے چین سے اپیل کی ہے کہ سنکیانگ اوئی غور خود مختار علاقے میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق شفاف تحقیقات کروا ئی جائے اور واقعات کے سبب کی سنجیدہ سطح پر تفتیش کے بعد ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ چین کے سنکیانگ اوئی غور خود مختار علاقے میں 28 جولائی میں پیش آنے والے واقعات میں کثیر تعداد میں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے مختلف ذرائع سے موصول خبروں میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بہت اختلافات ہیں تاہم یہ بات واضح ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت اوئی غور باشندوں کی ہے اور ترکی میں اوئی غور النسل شہری علاقے میں اپنے عزیز و اقارب کے بارے میں کوئی خبر نہیں لے پا رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے جمہوریہ چین کی انتظامیہ سے مذکورہ واقعات کی شفاف تحقیقات کروانے اور ذمہ دار خوہ کوئی بھی ہو اسے منظر عام پر لانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
بیان میں علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور اس نوعیت کے واقعات کے دوبارہ پیش نہ آنے کی تمنّا کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیاہے کہ " اس نوعیت کے واقعات کا سبب بننے والی وجوہات کا خاتمہ اور اوئی غور باشندوں کے ثقافتی و سماجی حقوق اور دینی آزادیوں سمیت تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت فراہم کرنا اہمیت کا حامل ہے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں