صدر گل کی الوداعی ملاقاتیں

صدر عبداللہ گل کی جانب سے قصر چانکایہ میں دی جانے والے دو استقبالیہ تقریبات میں مختلف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ صدر گل ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک اور وزیراعظم اور صدارتی امیدوار رجب طیبب ایردوان سے ان کے آفس میں ملاقات کریں گے

78337
صدر گل کی الوداعی ملاقاتیں

28 اگست کو اپنی معیاد پوری کرنے والے صدر عبداللہ گل نے اپنی الوداعی ملاقاتوں آغاز کردیا ہے۔
صدر عبداللہ گل کی جانب سے قصر چانکایہ میں دی جانے والے دو استقبالیہ تقریبات میں مختلف شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔
صدر عبداللہ گل سب سے پہلے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک سے ملنے ان کے آفس تشریف لے جائیں گے۔اس کے بعد وہ وزارتِ اعظمیٰ تشریف لے جائیں گے جہاں وہ وزیراعظم اور صدارتی امیدوار رجب طیبب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔
صدر گل پانچ اگست بروز منگل آئینی عدالت، اسٹیٹ کونسل اور ہائی کورٹ کا دورہ کریں گے۔
صدر گل چار اگست کو شروع ہوکر تین روز تک جاری رہنے والے فوجی شوریٰ کے اجلاس کے دوران یعنی پانچ اگست بروز منگل کو شوریٰ کے اراکین سے ایک عشائیے پر ملاقات کریں گے۔
صدر گل سات اگست کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اؤزیل سے ملاقات کریں گے۔
صدر گل قومی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے چیرمینوں سے ان کی جماعتوں کے ہیڈ آفس میں ملاقات کریں گے۔
صدر گل بارہ اور انیس اگست کے قصر چانکایہ میں دو الوداعی استقبالیہ دیں گے۔
پہلی ریسپشین میں سرکاری حکام کو مدعو کیا جائے گا جبکہ دوسری ریسپشن میں تاجروں ، فنکاروں رائٹرزصحافیوں اور این جی اوز کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں