عراقی ترکمان سے ترکی کا گہرا تعاون

ترکی کے دورے پر موجود عراقی ترکمان محاذ کے سربراہ صالیحی سے ملاقات کرنے والے سیکرٹری خارجہ داؤد اولو نے ہمیشہ ترکمان بانشدوں کے شانہ بشانہ ہونے کا عندیہ دیا

76966
عراقی ترکمان سے  ترکی کا گہرا تعاون

عراقی ترکمان محاذ کے سربراہ ارشد صالیحی نے ترکمان باشندوں کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی غرض سے انقرہ کے دورے پر ہیں۔
وزیر خارجہ احمد داؤد اولو سے ملاقات کرنے والے صالیحی کو ترکی کے ہمیشہ ترکمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہونے کی ضمانت کی یاد دہانی کروائی گئی۔
صالیحی نے اس سے پیشتر دفتر خارجہ کے انڈر سیکرٹری فریدون سنیر لی اولو سے ملاقات کی بعد ازاں وہ شام کے وقت سیکرٹری خارجہ کے ساتھ یکجا ہوئے۔
داؤد اولو نے اس موقع پر کہا کہ عراق کے ترکمان باشندوں کی ضرورت چاہے کسی بھی ماہیت کی کیوں نہ ہو اس کو پورا کرنا ترکی کے اولیت کے فرائض میں شامل ہے۔ عراقی ترکمان کے سر پر ہمارا ہاتھ ہے اور یہ انسانی امداد کے معاملے میں کسی دوسری اتھارٹی سے رابطہ کرنے پر مجبور نہیں ہیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ عراق میں اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے ترکمان باشندوں کے لیے فیشا بور میں 40 ہزار افراد کی گنجائش کا حامل ایک کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں