ترکی میں سلسلہ حل کے حوالے سے اقدامات

دہشت گردی کے خاتمے اور سماجی یکسانیت کو تقویت دینے سے متعلقہ قانون کی ترک قومی اسمبلی میں منظوری کے ساتھ سلسلہ حل کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھا جا رہا ہے

76083
ترکی میں سلسلہ حل کے حوالے سے اقدامات

سلسلہ حل ایک کلیدی مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے اور سماجی یکسانیت کو تقویت دینے سے متعلقہ قانون کی ترک قومی اسمبلی میں منظوری کے ساتھ سلسلہ حل کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھا جا رہا ہے۔
حکومت نے محمور سمیت قندیل اور یورپ سے واپسی کا موقع فراہم کرنے کے بارے میں کام شروع کر دیا ہے۔
اس عمل کو سرعت اور عزم کے ساتھ جاری رکھا جائیگا اور ماہ ستمبر سے اوپر تلے متعدد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس سسلسلے میں وزارت عظمی کی سرکاری نظم و ضبط اور سلامتی امور کی سیکریٹریٹ کے ماتحت قائم کیا جانے والا جائزاتی وفد اس ضمن میں فعال کردار ادا کرے گا۔
دو برسوں کے اندر مکمل کیے جانے کی توقع ہونے والے اس سلسلے کے دائرہ عمل میں سماجی زندگی کے ساتھ یکسانیت کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی بھی جاری رہے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں