صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان کی انتخابی سرگرمیاں

صدارتی انتخابات میں دس روز باقی بچے ہیں تو صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے کل ماردن اور وان میں جلسے کیے

75933
صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان کی انتخابی سرگرمیاں

صدارتی انتخابات میں اب دس دن باقی بچے ہیں تو صدارتی امیدوار وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔
وزیر اعظم ایردوان دس اگست تک روزانہ دو شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے عید کے فوراً بعد وان اور اس کے بعد ماردن کا دورہ کیا۔
انتخابی قواعد ضوابط کے مطابق وزیر اعظم ایردوان نے اب کی بار سرکاری کار استعمال نہ کی، اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی بس پر سوار ہوئے۔
وان میں شہریوں کی گہری دلچسپی کا سامنا کرنے والے ایردوان نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف ایک بار پھر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی موسوی کانگرس نے مجھے دیے گئے ایوارڈ کو لوٹانے کی درخواست کی ہے۔ اگر آپ بھی اس ظلم، نسل کشی، فاشزم اور بچوں کا قتل کرنے والی انتظامیہ کی پشت پناہی کرتے ہیں تو لیں آپ کا ایوارڈ آپ کو ہی مبارک ہو۔ مجھے اللہ تعالی کے انصاف پر یقین ِ کامل ہے کہ وہ بچوں کی فریادوں کا حساب ضرور پوچھے گا۔"
انہوں نے سلسلہ حل کا بھی ذکر کرتے ہوئے گزشتہ 12 برسوں میں طے کردہ فاصلے کی بھی یاد دہانی کرائی۔
ایردوان نے کہا کہ "انجمن انصار نے انتہائی با معنی اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس نے مقدس کتاب قرآن کریم کا کردی زبان میں ترجمعہ شائع کیا ہے۔ سالہا سال قبل کون کہہ سکتا تھا کہ سرکار کردی زبان میں کتابوں کی اشاعت کرے گی۔ لیکن ہم نے ایسا کیا۔
ماردن کے جلسے میں بھی لاکھوں افراد موجود تھے۔
وزیر اعظم ایردوان نے یہاں پر دیاباقر سے بچوں کے اغوا کیے جانے والی ماؤں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے دیگر صدارتی امیدوار صلاحدین دیمر تاش پر نکتہ چینی کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں