ترکی کا حماس پر گہرا اثر ہے: جین پساکی

بچوں کی اموات ایک المیہ ہے، فریقین سے زیادہ محتاط ہوں : پساکی

74218
ترکی کا حماس پر گہرا اثر ہے: جین پساکی

امریکہ کی طرف سے ترکی کی کوششوں کے ساتھ بھرپور تعاون۔۔۔۔
امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کے لئے ترک حکام کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
روزمرّہ پریس کانفرنس میں حالات کا جائزہ لیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین پساکی نے کہا ہےکہ ترکی کا حماس پر گہرا اثر ہے۔
پساکی نے کہا کہ ہم ترک اور قطر حکام کے ساتھ مشاورت کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ قریبی رابطے کی حالت میں ہیں۔
انہوں نے حماس کے ساتھ رابطے میں نہ ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ حماس کے ساتھ فائر بندی کے لئے ترکی اور قطر وسیلے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اعادہ کرتے ہوئے جین پساکی نے کہا کہ بچوں کی اموات ایک المیہ ہے۔
انہوں نے فریقین سے زیادہ محتاط ہونے کی اپیل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں