استنبول میں فنکاروں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

فنکار مظاہرین فلسطین اور انتفادہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ استنبول میں لیونٹ میٹرو اسٹیشن کے باہرجمع ہونے والے فنکاروں نے اسرائیل کے قونصل خانے تک پیدل چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا

73632
استنبول میں فنکاروں کا اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

استنبول میں لیونٹ میٹرو اسٹیشن کے باہرجمع ہونے والے فنکاروں نے اسرائیل کے قونصل خانے تک پیدل چلتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فنکار مظاہرین فلسطین اور انتفادہ کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
فنکاروں کی جانب سے بیان دیتے ہوئے اسماعیل حقی نے کہا کہ اس سوشل میڈیا کے دور میں دنیا کے کسی بھی علاقے میں اگر دس سال کے ایک بچے سے پوچھا جائے کہ دنیا کو کس ملک نے جہنم بنا رکھا ہے تو اس کا جواب بالکل واضح ہوگا اور وہ بلا تردد کہے گا اسرائیل ۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں شیر خوار بچوں کی ہلاکت دراصل انسانیت کی ہلاکت ہے ۔ انہوں نے کہا ہر انسان نے ایک نہ ایک دن مرنا ہے لیکن اجتماعی ہلاکت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ۔
اس موقع پر فنکاروں نےاپنے ہمراہ لائے ہوئے آئینہ کے ذریعے قونسل خانے کے اندرسورج کی شعاوں کو قونصل خانے کے اندر منعکس کرنے کی کوشش کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں