عید کے موقع پر غزہ میں فائر بندی کی کوششیں

وزیر خارجہ داؤد اولو نے غزہ میں عید الفطر بھر کے دوران عارضی فائر بندی کے قیام کی بھر پور کوششیں صرف کرنے کی اطلاع دی ہے

72979
عید کے موقع پر غزہ میں فائر بندی کی کوششیں

وزیر خارجہ احمد داؤد اولو کا کہنا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے قیام کی کاروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "ہمارے بہن بھائیوں کے دکھ و درد جھیلنے کے وقت یہاں پر پُر سکون طریقے سے عید منانا نا ممکن ہے۔"
عید کی نماز کو قونیا میں ادا کرنے والے داؤد اولو نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیل عید الفطر بھر کے دوران جارحیت کو روک دے گا اور فائر بندی کے موقع سامنے آئے گا۔
تین روز کے لیے عارضی فائر بندی کے اعلان کی جدوجہد میں مصروف ہونے کی توضیح کرنے والے داؤد اولو نے بتایا کہ وہ ہر لمحہ سفارتی بات چیت اور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ عمل آج بھی جاری رہے گا اور ترکی غزہ کی پٹی میں امن و امان کے قیام تک اپنی جدوجہد پر مصمم طریقے سے عمل پیرا ہو گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں