اکمل الدین احسان اوعلو ماہِ رمضان کے آخری روز استنبول میں

ترکی اس وقت ایک تاریخی فیصلہ کرنے کے مقام پر ہے، 10 اگست کو یہ ملّت اپنے لئے سربراہ کا انتخاب کرے گی: اکمل الدین احسان اوعلو

72770
اکمل الدین احسان اوعلو ماہِ رمضان کے آخری روز استنبول میں

ترکی کے صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے ماہِ رمضان کا آخری دن استنبول میں گزارا۔
اکمل الدین احسان اوعلو نے اپنے کنبے کے ہمراہ استنبول کے علاقے زیتین بُرنو میں ایک عوامی افطاری میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ" ترکی اس وقت ایک تاریخی فیصلہ کرنے کے مقام پر ہے، 10 اگست کو یہ ملّت اپنے لئے سربراہ کا انتخاب کرے گی"۔
انہوں نے کہا کہ "ترکی کو ایک نئے آئین کی ضرورت ہے لیکن اس نئے آئین کی تیاری کے لئے پارلیمانی نظام پر قائم رہنا ضروری ہے"۔
احسان اوعلو نے کہا کہ جو صدر منتخب ہو گا وہ موجودہ آئین کے مطابق منتخب ہو گا اور وہ آئین میں متعینہ احکامات کے مطابق حکومتی نظام کو چلائے گا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عید الفطر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عید الفطر کے ترکی سمیت پورے عالم اسلام کے لئے امن، خوشی اور اتحاد کا وسیلہ بننے کی تمناّ کا بھی اظہار کیا۔
افطاری میں ان کے ساتھ تعاون کرنے والی پارٹیوں کے استنبول کے ضلعی سربراہان نے بھی شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں