مظلوم کی آہ و بکا کےخلاف صرف ترکی ہی برسرپیکار ہے:چاوش اولو

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار مولود چاوش اولو نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والا اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ ہمارے وزیراعظم ایردوان ہیں

71171
مظلوم کی آہ و بکا کےخلاف صرف ترکی ہی برسرپیکار ہے:چاوش اولو

یورپی یونین امور کے وزیر اور مذاکرات کار مولود چاوش اولو نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف صرف وزیراعظم ایردوان کی آواز ہی بلند ہو رہی ہے ۔
انہوں نے انطالیہ کی تحصیل الانیہ میں صدارتی امیدوار اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مغربی دنیا ،عالمی تنظیمیں حتی مسلم ممالک خاموش ہیں وہیں ترکی نے مظلوم کے خلاف ا پنی آواز اٹھانا جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غلط کو غلط اور اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا مرتکب قرار دینے والا اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ ہمارے وزیراعظم ایردوان ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں