بعض عناصر ترکی کو صیہونی دشمن ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں:وزیراعظ

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ملک اسرائیل کے خلاف ترکی کو صیہونی دشمن ملک کے طور پر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہماری قوم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی یہودی دشمنی پر مبنی جذبات نہیں رکھے گی

71159
 بعض عناصر ترکی کو صیہونی دشمن ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں:وزیراعظ

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ملک اسرائیل کے خلاف ترکی کو صیہونی دشمن ملک کے طور پر دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ سراسر بے بنیاد ہے کیونکہ میرا یقین ہے کہ ہماری قوم ماضی کی طرح مستقبل میں بھی یہودی دشمنی پر مبنی جذبات نہیں رکھے گی ۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز استنبول میں آجران و صنعت کاروں کی انجمن کی جانب سے اہتمام کردہ دعوتِ افطار میں شرکت کی ۔
انہوں نے افطار کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ بعض عناصر اسرائیل کی مخالفت کرنے پر ترکی کو سبق سکھانے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کو اس وقت ایک صیہونی دشمن ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ سر اسر ایک الزام ہے۔ آ ج کی دنیا میں شاید میں پہلا مسلمان وزیر اعظم ہوں جو کہ یہ کہنے میں ذرا بھر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا کہ صیہونی دشمنی کا نظریہ انسانی جرم کے مترادف ہے ۔
جناب ایردوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مصر ی انتظامیہ کے موقف پر بھی تنقید کی ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کو خاموش کروانے کی جب تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئیں تو ان عناصر نے اپنا رخ مصر کی جانب موڑ دیا جس کے نتیجے میں مصر نے رفاح کی سرحدی چوکی بند کرتےہوئے غزہ کے باشندوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سے محروم کر دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں