ترکی کی جانب سے فلسطین کوچھ لاکھ چالیس ہزار ڈالر کی مالی امداد

ترکی اپنے تمام امکانات بروئے کار لاتے ہوئے فلسطین کی حمایت کو جاری رکھے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی خواہش پر مملکت فلسطین کو چھ لاکھ چالیس ڈالر کی کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس رقم سے مقامی طور پر ایندھن کو حاصل کرتے ہوئے غزہ کے ہسپتالوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا

70382
ترکی کی جانب سے فلسطین  کوچھ لاکھ چالیس ہزار ڈالر کی مالی امداد

ترکی کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترکی اپنے تمام امکانات بروئے کار لاتے ہوئے فلسطین کی حمایت کو جاری رکھے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی خواہش پر مملکت فلسطین کو چھ لاکھ چالیس ڈالر کی کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے سینکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت پر ترکی نے علاقے میں فائر بندی کے قیام کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر ترکی نے بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر فلسطین کوچھ لاکھ چالیس ڈالر کی کی مالی امداد ترکی کے ترقیاتی اورتعاونی ادارے تیکا کی جانب سے فلسطینی حکام تک پہنچا دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس رقم سے مقامی طور پر ایندھن کو حاصل کرتے ہوئے غزہ کے ہسپتالوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا اور علاقے کے میں بجلی کی کمی کو بھی دور کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں