صدر گل کیطرف سے شامی پناہ گزینوں کو دعوت افطار

صدر عبداللہ گل نے ملاتیہ کی بے داع تنصیب میں مقیم سات ہزار شامی پناہ گزینوں کو افطاری دی ۔ افطاری سے قبل ملاتیہ کے گورنر واسپ شاہین اور اے ایف اے ڈی کے سربراہ فواد اوکتائی نے صدر گل کو پناہ گزینوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

67939
صدر گل کیطرف سے شامی پناہ گزینوں کو دعوت افطار


صدر عبداللہ گل نے ملاتیہ کی بے داع تنصیب میں مقیم سات ہزار شامی پناہ گزینوں کو افطاری دی ۔ افطاری سے قبل ملاتیہ کے گورنر واسپ شاہین اور اے ایف اے ڈی کے سربراہ فواد اوکتائی نے صدر گل کو پناہ گزینوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔دعوت افطاری کے دوران شامی مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مبارک ماہ رمضان کے موقع پر شامی بھائیوں کی حالت زار کیوجہ سے ہمارا دل خون کےآنسو رو رہا ہے ۔حکومت ترکی اور ترک ملت آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ ایک روز آپ کو ان مصائب سے چھٹکارا مل جائے گا اور آپ امن و امان سے خوش باش زندگی گزارسکیں گے ۔
انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی شام میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکنہ سفارتی اور سیاسی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ہماری آرزو ہے کہ ایک روز ایسا آئے جب تمام شامی باشندے بحفاظت اپنےگھروں کو واپس لوٹ سکیں کیں ۔انھوں نے کنٹینر شہر کی ٹیکسٹائل ورک شاپ کا بھی دورہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں