غزہ کے لئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا

ترکی کی وزارت اعظمٰی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے قیام، خوراک اور صحت کے مسائل کے شکار فلسطینیوں کے لئے امدادی مہم کا آغاز کروا دیا ہے

68406
غزہ کے لئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیا

غزہ کے لئے امدادی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے۔۔۔۔
ترکی کی وزارت اعظمٰی نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے قیام، خوراک اور صحت کے مسائل کے شکار فلسطینیوں کے لئے امدادی مہم کا آغاز کروا دیا ہے۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے دستخطوں کے ساتھ سرکاری اخبار کی آج کی اشاعت میں شائع ہونے والے میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ"جمہوریہ ترکی ، اتحاد و باہمی اخوت کے پیامبر اس مبارک ماہِ رمضان میں عوام کی بھی توقعات کے مطابق دوست اور برادر فلسطینی عوام کی ہر طرح کی مدد کرے گا"۔
میمورینڈم کے مطابق امدادی مہم محکمہ مذہبی امور کی نگرانی میں چلائی جائے گی اور گورنر دفتروں اور بلدیاؤں سمیت تمام سرکاری اداروں اور تنظیموں میں جمع ہونے والی رقم ایک ہاتھ میں اکٹھی کی جائے گی۔
مدد کے خواہش مند افراد یا ادارے بھی جمع ہونے والی امدادی رقوم کو وزارت اعظمٰی کی طرف سے زراعت اور وقف بینک میں کھولے گئے اکاؤنٹس میں جمع کروا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سیل فونز پر "غزہ" لکھ کر مختصر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مدد کی جا سکے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں