ہٹلر کے مظالم کا بدلہ آپ مظلوم فلسطینیوں سے لے رہے ہیں : ایردوان

وزیراعظم ایردوان نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل کے خلاف اپنے شدید ردِ عمل کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایردوان نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسئلے کی حمایت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے ر ہیں گے

65616
ہٹلر کے مظالم کا بدلہ آپ مظلوم فلسطینیوں سے لے رہے ہیں : ایردوان

صدارتی امیدوار اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اپنی صدارتی مہم کے موقع پر حطائے کے عوام سے خطاب کیا ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل کے خلاف اپنے شدید ردِ عمل کا سلسلہ جاری رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے آپ کے اباو اجداد کے ساتھ جو کیا تھا اب آپ وہی کچھ فلسطینیوں کے ساتھ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسئلہ فلسطین کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے اس موقع پر حزب اختلاف اور فتح اللہ گولن حوجہ کے موقف کو بھی ہدفِ تنقید بنایا۔
انہوں نے حطائے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ فسلطینی بچوں کی ہلاکت پر کہیں سے بھی کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر نے آپ کے اباو اجداد کے ساتھ جو کیا تھا اب آپ وہی کچھ فلسطینیوں کے ساتھ کررہے ہیں۔ اگر ہٹلر نے نسل کشی کی ہے توآپ نے بھی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک تو خاموش ہیں لیکن ان ممالک کے عوام اپنے ردِ عمل کو ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن اور پیرس میں احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہ دیے جانے کے باوجود عوام نے مظاہروں میں حصہ لیا ہے۔ نیو یارک اور یورپ کے بھی کئی ایک شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔ استنبول میں ان تمام اجتماعات سے بڑے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا۔
انہوں نے اسرائیل کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کے مسئلے کی حمایت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے ر ہیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں