ایردوان کی اسرائیل اور امریکہ پر شدید تنقید

وزیراعظم ایردوان نے کہا کہ" میں حیران ہوں کے ان ظالمانہ حملوں پر دنیا کیوں خاموش ہے؟ ان حملوں سے ہمارے جگر جل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ " امریکہ کو اس وقت امن کے قیام کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے

65316
ایردوان کی اسرائیل اور امریکہ  پر شدید تنقید

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے اسرائیل اور ان حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے ان حملوں کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " میں حیران ہوں کے ان ظالمانہ حملوں پر دنیا کیوں خاموش ہے؟ ان حملوں سے ہمارے جگر جل رہے ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ "
وزیراعظم ایردوان نے اردو میں ایک پرائیویٹ ٹی چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ " متحدہ امریکہ موجودہ صورت حال میں اسرائیل کی جانب سے دفاع کرنے کے حق کو استعمال کرنے سے آگاہ کررہا ہے۔لیکن میرے خیال میں یہاں پر سب سے پہلے اگر کسی پر تنقید کرنے کی ضرورت ہے توہ وہ امریکہ ہے۔ امریکہ کو اس وقت دنیا میں امن کے قیام کے لیے زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے منصفانہ طور پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے چین کی جانب دیے جانے والے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین بڑے منصفانہ طریقے سے اپنی پالیسی کو جاری رکھےہوئے ہے۔
انہوں نے متعدد ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کرنے کو ناقابل فہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو منصفانہ طریقے سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے کہا کہ " اسرائیل بے جا طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کا امتیاز کیے بغیر بہما نہ طریقے سے انسانوں کو قتل کررہا ہے ۔ دنیا بھلا اس وحشیانہ حملوں پر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں