ترکی غزہ کے معاملے میں عالمی برادری کو بیدار کرنے میں مصروف

استنبول میں وزیر خارجہ احمد داود اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت علاقے میں ایک ایسی فائر بندی کی ضرورت جو کہ یک طرفہ نہ ہو بلکہ دونوں فریقوں کی رضامندی سے قائم ہو

63329
ترکی غزہ کے  معاملے میں عالمی برادری کو بیدار کرنے میں مصروف

ترکی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانے والی زمینی کاروائی کے خلاف عالمی برادری کو بیدار کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے۔
استنبول میں وزیر خارجہ احمد داود اولو نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت علاقے میں ایک ایسی فائر بندی کی ضرورت جو کہ یک طرفہ نہ ہو بلکہ دونوں فریقوں کی رضامندی سے قائم ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی ہونے کے ناطے ہمارے کئی ایک اہداف موجود ہیں ۔ ہمارا پہلا ہدف جارحیت کو فور ی طور پر رکوانا، خواتین اور بچوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے بری اور فضائی حملوں کو خواہ اس کے لیے کوئی بھی وجہ بیان کی جائے اس کاروائی کو کسی صورت بھی پذیرائی نہیں بخشی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان وحشیانہ حملوں کو رکوانے کے لیے تمام عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ہم اپنی بھرپو کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں