غزہ کاروائی کے خلاف عوام اور ممبران اسمبلی کا رد عمل

اسرائیل کی جارحیت کے خلاف کل رات گئے ترک عوام نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احجتاجی مظاہرہ کیا

63121
غزہ کاروائی کے خلاف عوام اور ممبران اسمبلی کا رد عمل

اسرائیل کے غزہ میں زمینی آپریشن کو شروع کرنے پر انقرہ میں عام شہریوں اور ممبرانِ اسمبلی نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے یکجا ہونے والے ممبرانِ اسمبلی نے غزہ میں بری کاروائی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی مذمت کی ۔
ترک ۔ فلسطینی دوستی گروپ کے سربراہ ، آق پارٹی کے ممبر اسمبلی مراد یلدرم نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا ہے، ہم اقوام متحدہ کے اس ضمن میں مداخلت کرتے ہوئے ہنگامی فیصلے کرنے کی ضرور ت کا دفاع کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ"ضرورت پڑی تو نیٹو کو بھی اس ضمن میں کاروائی کرنی چاہیے" کیونکہ اسرائیل کا یہ مؤقف علاقے کو کسی خون کی نہر میں بدل دے گا اور یہ تمام تر مسلم اُمہ کے لیے شدید کرب کا موجب بنے گا۔"
یلدرم کا کہنا تھا کہ "اگر ضرورت پڑی تو تمام تر ممبرانِ اسمبلی غزہ کو ڈھال بن کر جائیں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم وفد کے آک پارٹی کے ممبر ِ اسمبلی اورہان اطالائے نے دنیا بھر سے اپیل کی ہے کہ اس جنگ کو رکوائے۔
ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے ممبر اسمبلی محمود تانال نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین پر مظالم کے بارے میں لازمی طور پر پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں