داؤد اولو ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہیں

داؤد اولو نے کل فلسطین کے صدر محمود عباس ، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل، جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مئیر اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فونک مذاکرات کئے

131305
داؤد اولو ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری رکھے ہوئے ہیں

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اولو اسرائیل کے غزہ پر حملوں ، فائر بندی اور شام کے موضوعات پر ٹیلی فونک ڈپلومیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
داؤد الو نے اس سلسلے میں کل فلسطین کے صدر محمود عباس ، حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل، جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹین مئیر اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک مذاکرات کئے۔
مذاکرات میں غزہ کے حالات اور فائر بندی کےساتھ ساتھ عراق میں قیامِ حکومت کے عمل پر بات چیت کی گئی۔
اس کے علاوہ داؤد اولو نے عراق کے نئے اسمبلی اسپیکر سلیم جیبوری کو بھی ٹیلی فون کر کے تعیناتی کی مبارکباد دی۔
کل شام کے وقت انہوں نے اقوام متحدہ کی ہنگامی حالات کی کوآرڈینیٹر ویلری آموس کے ساتھ شام کی انسانی صورتحال کے بارے میں ٹیلی فونک ملاقات کی۔
مذاکرات میں اقوام متحدہ میں شام کے لئے منظور ہونے والے انسانی امداد کے بِل اور اس کی تفصیلات پر بات چیت کی گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں