صدارتی امیدوار احسان اولو کی انتخابی سرگرمیاں

احسان اولو: ترکی کا صدر 76 ملین ترک شہریوں کا صدر ہونا چاہیے تا کہ وہ ہر کس سے بغلگیر ہوسکے

129615
صدارتی امیدوار احسان اولو کی انتخابی سرگرمیاں

صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو نے کل استنبول کی تحصیل سارے یر میں اپنی انتخابی سرگرمیوں کو جاری رکھا۔
سارے یر بلدیہ کی افطار پارٹی میں شریک ہونے والے احسان اولو کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہوں گے۔
انہوں نے اس موقع پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ترکی میں انتخابات کےذریعے پہلی بار صدر کا انتخاب نہیں ہو رہا ، ترکی میں ابتک 11 بار صدر کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ نمائندگان مجلس کی رائے سے وقوع پذیر ہوا ہے۔
تا ہم بارہویں صدر کے انتخابی عمل کے دیگر انتخابات سے مختلف ہونے کی وضاحت کرنے والے احسان اولو کا کہنا تھا کہ لہذ یہ ضروری ہے کہ ایک ایسا ترک ہونا چاہیے جو 76 ملین کی آبادی سے بغلگیر ہو۔ اوریہ سیاسی ترجیحات کی طرف مساوی فاصلہ قائم رکھے۔
اپنے آپ کو کسی واحد سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ 6 جماعتوں کا سرکاری طور پر امیدوار ہونے پر زور دینے والے احسان او لو کا کہنا تھا کہ وہ تمام تر حلقوں کے امیدوار ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں