میں ترکی کے تمام طبقات کا نمائندہ صدر بننا چاہتا ہوں:دیمیرتاش

صدارتی امیدوار اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین صلاح الدین دیمیر تا ش نے کہا کہ وہ صرف کرد طبقے کے ہی نہیں بلکہ ترکی کے تمام طبقوں کے نمائندہ صدر بننا چاہتے ہیں

129493
میں ترکی کے تمام طبقات کا  نمائندہ صدر بننا چاہتا ہوں:دیمیرتاش

صدارتی امیدوار اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین صلاح الدین دیمیر تا ش نے گزشتہ روز انقرہ میں حقوقِ انسانی کی انجمن کا دورہ کرنےکے بعد جمہوری اسلامی کانگریس کے زیر اہتمام ایک دعوت افطار میں شرکت کی ۔
افطار کے بعد دیمیر تاش نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ صرف کرد طبقے کے ہی نہیں بلکہ ترکی کے تمام طبقوں کے نمائندہ صدر بننا چاہتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی تاحال شام اور عراق جیسی صورت حال سے محفوظ ہے جس کا سہرا عوام کے درمیان یگانگت اور بھائی چارگی کے جذبات کو جاتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں